Breaking News

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں دوبارہ خطرناک حد تک کمی، ایک ہی دن میں 7 ہزار کی سطح تک گر گئے


نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں دوبارہ خطرناک حد تک کمی، ایک ہی دن میں 7 ہزار کی سطح تک گر گئے

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں دوبارہ خطرناک حد تک کمی، ایک ہی دن میں 7 ہزار کی سطح تک گر گئے
نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں دوبارہ خطرناک حد تک کمی، ایک ہی دن میں 7 ہزار کی سطح تک گر گئے

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں دوبارہ خطرناک حد تک کمی، ایک ہی دن میں 7 ہزار کی سطح تک گر گئے، گزشتہ روز سابق وزیراعظم کو خون لگائے جانے کے بعد ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 24 ہزار تک پہنچ گئی تھی، حکومت نے علاج کیلئے اسلام آباد سے ماہر ڈاکٹروں کو لاہور طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق




وزیراعظم نواز شریف کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک مرتبہ پھر خطرناک حد تک گر گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کو لاہور کے سروسز ہسپتال میں خون لگایا گیا تھا جس کے بعد ان کی پلیٹ لیٹس کی تعداد 24 ہزار کی سطح تک پہنچ گئے تھے۔ آج جمعرات کے روز نواز شریف کا خون کا ٹیسٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ ایک ہی دن میں ان کے پلیٹ لیٹس پھر سے کم ہو کر 7 ہزار کی سطح تک آگئے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں حکومت پنجاب نے نواز شریف کے علاج کیلئے اسلام آباد سے ماہر ڈاکٹرز لاہور طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب سروسز ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کے مسوڑوں سے خون آنا شروع ہو گیا ہے۔ نواز شریف کے جسم سے خون بہنا خطرے کی علامت ہے۔ نواز شریف کے جسم میں پلیٹ لیٹس کی تعداد ابھی بھی کم ہی ہے۔ نواز شریف کے مسوڑوں سے خون آنے پر ڈاکٹرز ان کا معائنہ کر رہے ہیں۔ مسوڑوں سے خون پلیٹ لیٹس کم ہونے کے باعث آیا۔ مسوڑوں سے خون آنے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا ہے جس کی رپورٹ آ گئی ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم




نواز شریف اس وقت سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کے علاج کے لیے ایک باقاعدہ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ نواز شریف کو آج کے دن میں دو مرتبہ پلیٹ لیٹس کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے جسم میں پلیٹ لیٹس کی تعداد اب زیادہ ہو رہی ہے جس سے ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل طبیعت خراب ہونے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو نیب لاہور آفس سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ تاحال زیر علاج ہیں۔ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد خطرناک حد تک گرنے کی وجہ سے ان کی صحت کو لے کر ڈاکٹرز کو بھی تشویش تھی۔ جس کے بعد نواز شریف کو دو میگا کٹ لگانے کے بعد ان کا دوبارہ سی بی سی ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی آج صبح آنے والی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے جسم میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 24 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔ مسلم لیگ ن کے قائد کی حالت قدرے بہتر اور خطرے سے باہر بتائی گئی تھی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ تاحال ایسی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ میاں نواز شریف کے جسم کے کسی بھی حصے سے کسی قسم کی بلیڈنگ ہوئی ہو۔ خیال رہے کہ سروسز اسپتال




میں پرنسپل پروفیسر ایاز محمود کی سربراہی میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ نواز شریف کا علاج کررہا ہے جس میں ڈاکٹر کامران خالد، ڈاکٹر عارف ندیم ، ڈاکٹر فائزہ بشیر، ڈاکٹر خدیجہ عرفان اور ڈاکٹر ثوبیہ قاضی شامل ہیں۔ میڈیکل بورڈ سینئر میڈیکل اسپیشلسٹ، گیسٹرو انٹرولوجسٹ، انیستھیزیا اسپیشلسٹ اور فزیشن پر مشتمل ہے۔




No comments