بھارتی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر مقبوضہ
کشمیر جاری مظالم پر بول پڑیں |AA NEWS NETWORK |
#AANEWSNETWORK
بھارتی اداکارہ اور کانگرس جماعت کی رہنما
ارمیلا ماٹونڈکر بھی مقبوضہ کشمیر کے خلاف مظالم پر بول اٹھیں۔ارمیلا ماٹونڈکر نے آرٹیکل
370 ہٹانے کے اقدام کو غیر انسانی قرار دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ میرے ساس اور سسر کشمیر
میں رہتے ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔میرے شوہر نے اپنے والدین سے 22 دنوں
سے بات نہیں کی۔
نیچے لنک پر کلک کریں اور مشہور خبریں پڑھیں اور ابھی جیتیں 10 ڈالر ۔یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے۔جلدی نیچے زیاوہ سے زیادہ خبروں کو کھولیں۔
بھارتی کانگریس رہنما ارمیلا ماٹونڈکر
نے کہا کہ ساس اور سسر بلڈ پریشر اور زیابطیس کے مریض ہیں۔یہ بھی نہیں معلوم کہ اس
عرصہ میں انہیں ادویات ملی ہیں یا نہیں۔خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں وادی کشمیر آج
26ویں روز بھی بھارتی فوج کے محاصرے میں ہے ۔وادی میں مسلسل کرفیو نافذ ہے اور کشمیر
یوں کو بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کیلئے لاکھوں بھارتی فوجی بدستور تعینات ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پانچ اگست کو بھارتی آئین کی دفعہ 370 جس کے تحت مقبوضہ
کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل حاصل تھی کی منسوخی کے اعلان کے بعد سے مودی کی حکومت نے
وادی کشمیر کو محاصرے میں لے رکھا ہے ۔ کشمیریوں کو اس وقت بچوں کی غذا اور زندگی بچانے
والی ادویات سمیت بنیادی اشیائے ضرویہ کی سخت قلت کا سامنا ہے اور مقبوضہ وادی انسانی
بحران کی تصویر پیش کر رہی ہے ۔ مقبوضہ وادی کشمیر کو مکمل طو ر پر ایک فوجی چھائونی
اور بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ لوگوں کو مذموم بھارتی اقدام کیخلاف احتجاجی
مظاہروں سے روکنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں لاکھوں بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ تاہم لوگ
کرفیو اور
نیچے لنک پر کلک کریں اور مشہور خبریں پڑھیں اور ابھی جیتیں 10 ڈالر ۔یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے۔جلدی نیچے زیاوہ سے زیادہ خبروں کو کھولیں۔
دیگر پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے
غیر قانونی بھارتی قبضے اور نریندر مودی حکومت کے مذمو م اقدام کے خلاف سڑکوں پر آکر
اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں ۔ مقبوضہ وادی میں پانچ اگست سے اب تک کم از کم
500مظاہرے کیے گئے ۔ بھارتی فورسز اہلکاروںنے اس دوران مظاہرین پر گولیاں ، پیلٹ اور
آنسو گیس کے گولے برسا کر سینکڑوں لوگوں کو زخمی کر دیا ۔
|
No comments