” ہم آپ کو 15 ارب ڈالر دیں گے لیکن۔۔۔“ فرانس
نے ایران کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کر دی |AA
NEWS NETWORK | #AANEWSNETWORK
فرانس نے ایران کو علاقائی استحکام اور
میزائل پروگرام کے عوض 15 ارب ڈالرز کی پیشکش کی ہے ،دوسری جانب ایرانی صدر نے امریکا
سے دو طرفہ مذاکرات کرنے سے بھی انکار کیا ہے،ادھر ایران کے اٹامک انرجی کے ترجمان
بہروز کمال واندی نے کہا ہے کہ اگر ایران چاہے تو وہ صرف دوروز میں بھی 20 فیصد یورینیم
کی پیداوار پھر
نیچے لنک پر کلک کریں اور مشہور خبریں پڑھیں اور ابھی جیتیں 10 ڈالر ۔یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے۔جلدی نیچے زیاوہ سے زیادہ خبروں کو کھولیں۔
سے شروع کرسکتا ہے ،تفصیلات کے مطابق ایران
کے معاملے سے متعلق ایک فرانسیسی سفارتی ذریعے عرب میڈیا کو بتایا ہے کہ ایرانی نائب
وزیر خارجہ عباس عراقجی کے زیر قیادت ایک ایرانی وفد نے فرانس کے ساتھ بات چیت کی ہے۔مذکورہ
ذریعے نے پیر کی شام بتایا کہ فرانس کی جانب سے ایک منصوبہ تجویز کیا گیا ہے۔ منصوبے
میں ایران کو 15 ارب ڈالر کے قرضے کی پیش کش شامل ہے۔ یہ پیش کش ایران کے ساتھ یورپ
کے لین دین کے لیے مالیاتی نظام “انسٹیکس” کا متبادل ہے۔ اس کے عوض ایران علاقے کو
عدم استحکام سے دوچار کرنے کے حوالے سے اپنے کردار اور اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام
پر روک لگائے گا۔فرانسیسی مطالبات میں لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر کشیدگی ختم کرنے
کے لیے کام کرنا بھی شامل ہے۔یہ پیش رفت ایرانی صدر حسن روحانی کی اپنے فرانسیسی ہم
منصب عمانوئل ماکروں سے ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد ہوئی ہے۔
|
No comments