‘پاکستان امن پسند ملک ہے، فلموں میں منفی تصویر پیش کرنا درست نہیں’
‘پاکستان امن پسند ملک ہے، فلموں میں منفی تصویر
پیش کرنا درست نہیں’
اداکارہ مہوش حیات نے اسکائی نیوز کو انٹرویو
دیتے ہوئے کہا کہ غیرملکی میڈیا پاکستان کی مثبت تصویر پیش نہیں کررہے تو کم از کم
اصل تصویر کو سامنے لائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک
ہے، فلموں میں کسی ملک کی منفی تصویر پیش کرنا درست نہیں۔
انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان
دہشتگرد ملک نہیں ہے، عالمی میڈیا اصل تصویر سامنے لائے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے
اور امن کا خواہاں ہے۔
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ فلموں میں کسی
ملک کی منفی تصویر پیش کرنا درست نہیں ہے اچھے پہلو بھی دکھانے کی ضرورت ہے اور یہ
فلم انڈسٹری کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔
No comments