Breaking News

’’ آج اُسی ٹیم سے مجھے نکال دیاگیا۔۔۔‘‘ قومی ٹیم کی کوچنگ سے چھٹی ہوتے ہی مکی آرتھر زاروقطار رو پڑے


’’ آج اُسی ٹیم سے مجھے نکال دیاگیا۔۔۔‘‘ قومی ٹیم کی کوچنگ سے چھٹی ہوتے ہی مکی آرتھر زاروقطار رو پڑے



ساون کے موسم میں اگست کی ایک صبح جب گلبرگ میں واقع قومی کرکٹ اکیڈمی کے ایک کمرے میں جب یہ اطلاع پہنچی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تو عینی شاہدین کے مطابق مکی آرتھر کے آنسوں نے ماحول کو سوگوار








بنادیا۔مکی آرتھر یہ کہتے ہوئے سنے گئے کہ جس ٹیم کی خاطر میری نجی زندگی پر برا اثر پڑا، بیوی سے علیحدگی ہوگئی اس ٹیم نے مجھے اچانک فارغ کردیا۔ گذشتہ سال مکی آرتھر کی اپنی بیوی کے ساتھ علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد وہ اس قدر اپ سیٹ تھے کہ جنوبی افریقا میں پہلے ٹیسٹ کے بعد انکی پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم میں جھڑپ بھی ہوگئی تھی بعد میں انہوں نے معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنی گھریلو زندگی کی پریشانیوں میں گھراہوا تھا اس لئے میں اپنے جذبات کو کنٹرول نہ کرسکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑوں نے اس امید پر مکی آرتھر کو لاہور بلوایا تھا کہ ان کے معاہدے میں پندرہ ماہ کی توسیع کی جائے گی تاہم حیران کن طور پی سی بی کرکٹ کمیٹی نے اراکین نے مکی آرتھر کو مزید معاہدہ نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ مکی آرتھر کے قریبی لوگوں کے مطابق سابق پاکستانی کوچ کا کہنا تھا کہ سو ا تین سال کے دوران وہ نجی زندگی کو وقت نہ دے سکے اور انکی اہلیہ نے اسلئے علیحدگی اختیار کی کیوں کہ وہ اس عرصے میں مسلسل پاکستان ٹیم کے ساتھ مصروف رہے۔ مکی آرتھر 6مئی 2016ء کو پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ








مقرر کیے گئے تھے ۔ خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر پی سی بی نے بہت ہی بڑے فیصلے کیے اور کئی تبدیلیاں لانے کا بھی عندیہ دیا، جس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی تبدیلی کا فیصلہ بھی شامل تھا۔








No comments