پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئین تبدیل کرتے ہوئے وزیراعظم کے تمام اختیارات ختم کر دیئے ، سب سے بڑی خبر
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئین تبدیل کرتے
ہوئے وزیراعظم کے تمام اختیارات ختم کر دیئے ، سب سے بڑی خبر
وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بور ڈ کے
نئے آئین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، نئے آئین میں چیئرمین پی سی بی کو ہٹانے کیلئے
وزیراعظم کے تمام اختیارات ختم کر دیئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نئے آئین کے مطابق
چیئرمین پی سی بی بورڈ آف گورنرز کو جواب دے ہو گا ، چیئرمین برطرفی ، گورننگ بورڈ
کی تحلیل پر پارٹ 7 مبینہ
طور پر نکال دیا گیا ہے ، پی سی بی کے
2014 کے آئین میں وزیراعظم کے پاس بطور پیٹرن ان چیف کے اختیارات تھے ۔ سابق چیئرمین
بورڈ نجم سیٹھی ، ذکاءاشرف کو چیئرمین کرکٹ بورڈ کے عہدے سے وزیراعظم کی ہدایت پر ہٹایا
گیا تھا تاہم اب نئے آئین کے مطابق وزیراعظم کے پاس یہ اختیارنہیں ہو گا ۔
No comments