Breaking News

نیوزی لینڈ کی ہم جنس پرست خواتین کرکٹرز نے خوشخبری سنادی


نیوزی لینڈ کی ہم جنس پرست خواتین کرکٹرز نے خوشخبری سنادی


نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ایمی سیترتھ ویٹ اور ان کی ہم جنس پرست جیون ساتھی لیا تاہوہو نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوی کپتان نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کو اس بات سے آگاہ کیا کہ وہ اگلے برس کے آغاز میں اپنی ہم جنس پرست جیون ساتھی کے ساتھ پہلے بچے کی ماں بن جائیں گی۔
Lea and I are thrilled to share that I am expecting our first child early in the new year. Words cannot describe how excited we are about this new chapter #babysatterhuhu #jan2020pic.twitter.com/UwRXJ3YMJx
Lea and I are thrilled to share that I am expecting our first child early in the new year. Words cannot describe how excited we are about this new chapter 🥰








View image on Twitter








126 people are talking about this







ان دونوں کی منگنی 2014 میں جبکہ شادی سنہ 2017 میں ہوئی تھی۔
کیوی کپتان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے ان کی جیون ساتھی لیا تاہوہو نے لکھا کہ ‘اور پھر ہم 3 ہوجائیں گے’۔







نیوزی لینڈ میں 17 اگست 2013 کو ہاؤس آف ریپریزینٹیٹیو میں ایک بل پیش کیا گیا تھا جس کی حمایت میں 77 اور مخالفت میں 44 ووٹ ڈالے گئے تھے جس کے بعد وہاں ہم جنس پرستوں کو شادی کرنے کی اجازت مل گئی اور یہ قانون 19 اگست 2013 کو منظور ہوا۔








واضح رہے کیوی کپتان نے اب تک 119 ون ڈے اور 99 ٹی ٹوینٹی میچز میں ٹیم کی نمائندگی کی ہے جبکہ ان کی ہم جنس پرست ساتھی لیا تاہوہو نے نیوزی لینڈ کیلئے 66 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے ہیں







No comments