Breaking News

کوچنگ سے ہٹانے جانے پر مکی آرتھر پی سی بی سے ناراض


کوچنگ سے ہٹانے جانے پر مکی آرتھر پی سی بی سے ناراض
AA NEWS NETWORK

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے فیصلے پر سخت مایوسی کا اظہار کردیا۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔




اسی معاملے پر فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی سے مختصر بات کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ‘میں بہت مایوس اور دکھی ہوں، میں نے پاکستان کرکٹ کو اٹھانے کے لیے دلی و جان سے کوشش کی’۔

انگلینڈ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو ان سے جوڑنے سے متعلق مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی گا مظاہرہ کیا۔




تاہم یہاں واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرسکی تھی۔




گزشتہ ماہ ختم ہونے والے ورلڈکپ کے بعد ہی مکی آرتھر کا پی سی بی سے معاہدہ ختم ہوگیا تھا لیکن وہ اس میں 2 سال کی توسیع کا مطالبہ کرتے نظرآئے تھے۔






No comments