Breaking News

بھارتی فوج نے پاکستان پر حملہ کرنے کا اعلان کر دیا | AA NEWS NETWORK

AA NEWS NETWORK

بھارتی فوج نے پاکستان پر حملہ کرنے کا اعلان کر دیا







بھارتی فوج نے پاکستان پر حملہ کرنے کا اعلان کر دیا، صحافی وجاہت ایس خان کے مطابق بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر اس کے پار کسی بھی وقت کاروائی کرنے کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور دفاعی تجزیہ کار وجاہت ایس خان کی جانب








سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں تشویش ناک اطلاع دی گئی ہے: وجاہت ایس خان نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر اس کے پار کسی بھی وقت کاروائی کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس حوالے سے حکومت پاکستان پہلے ہی خدشات کا اظہار کر رہی تھی۔ خاص کر وزیراعظم عمران خان کئی مرتبہ بھارت کی ممکنہ جارحیت کے خدشے کا اظہار کر چکے ہیں۔ تاہم پاک فوج بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار اور ہر وقت الرٹ ہے۔ دوسری جانب کشمیر کے معاملے میں سفارتی ، سیاسی اور دفاعی محاذوں پر بے پناہ ذلت و رُسوائی سمیٹنے کے بعد بھارتی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں گیدڑ بھبکی دی کہ بھارت حالات کو دیکھتے ہوئے ایٹمی حملہ میں پہل نہ کرنے کی اپنی پالیسی پر غور کر رہا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جوہری حملے میں پہل نہ کرنے کے ڈاکٹرائن پر قائم ہیں گا تاہم مستقبل کا فیصلہ حالات دیکھ کر کریں گے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا








کہ پوکھران وہ علاقہ ہے جس نے بھارت کو ایٹمی طاقت بنایا۔ پوکھران کا ایٹمی دھماکہ اٹل بہاری واجپائی کے جوہری عزائم کا عکاس ہے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ اس وقت کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع کے اس اشتعال انگیز بیان کے لیے عالمی امن کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت کی ہندو متعصب سرکار نے ہندو راج کے عزائم کی تکمیل کے لیے پورے برصغیر کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع کے اس ٹویٹر بیان کو دُنیا بھر میں بہت تشویش کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے دُنیا بھر کے تھِنک ٹینکس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ بھارت خطے کا امن و امان تباہ کرنے پر تُل گیا ہے۔









No comments