میں فخر سے کہتا ہوں کہ میں آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہوں | AA NEWS NETWORK
میں فخر سے کہتا ہوں کہ میں
آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہوں
AA NEWS NETWORK |
کراچی (نیوزڈیسک) :
پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بھارتی میڈیا کی جانب سے آئی ایس آئی کا انڈر
کور ایجنٹ قرار دئے جانےکے بعد بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانی اداکا حمزہ علی عباسی نے
بھارتی میڈیا چینل کی کچھ تصاویر شئیر کیں اور کہا کہ جنگ کی خواہش
رکھنے اور اوورایکٹر
ارناب گوسوامی اور اس کے چینل نے محض ریٹنگ حاصل کرنے کے لیے مجھے آئی ایس آئی کا
ایجنٹ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں آئی ایس آئی کا کوئی انڈر کور ایجنٹ نہیں
ہوں۔ میں فخر سے کہتا ہوں کہ میں آئی ایس آئی کا ایک ایجنٹ ہوں ، ٹھیک ایسے ہی جیسے
200 ملین پاکستانی آئی ایس آئی کے ایجنٹ ہیں۔ خیال رہے کہ خطے کا امن تباہ کرنے
والے اور دوستی کے بدلے جارحیت اپنانے والے بھارت نے ہمیشہ ہی پاکستان کی مذاکرات
کی پیشکش کو ٹُھکرایا ہے جس کے بعد بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف بیان بازی اور
پراپیگنڈہ کرنے میں مصروف رہتا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر
کے اسے دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تو پاکستان کی حکومت کے ساتھ ساتھ
شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے بھی بھارت کے اس اقدام کی سختی سے
مذمت کی تھی۔ جس پر بھارت نے انہی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
اسی پراپیگنڈہ کے تحت ایک بھارتی چینل نے پاکستان کے اداکار اور فلمسٹار حمزہ علی
عباسی کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیا اور کہا کہ
آرٹیکل 370 کے خاتمے پر
آئی ایس آئی کا ایک انڈر کور ایجنٹ کافی واویلا کر رہا ہے اور جعلی خبریں پھیلا
رہا ہے جس پر اب حمزہ علی عباسی نے بھارتیوں کو کرارا جواب دے دیا ہے۔
|
No comments