Breaking News

جموں وکشمیر کے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ۔ ایئرپورٹ پہنچا پہلا قافلہ | AA NEWS NETWORK


جموں وکشمیر کے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ۔ ایئرپورٹ پہنچا پہلا قافلہ
حج کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے بعد جموں کشمیر کے حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔ حجاج کرام کی پہلی پرواز آج صبح سرینگر ایئر پورٹ پہنچی۔گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے ایئر پورٹ پر حاجیوں کا استقبال کیا۔


AA NEWS NETWORK

حج کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے بعد جموں کشمیر کے حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔ حجاج کرام کی پہلی پرواز آج صبح سرینگر ایئر پورٹ پہنچی۔گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے ایئر پورٹ پر حاجیوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر ڈیویژنل کمشنر کشمیر،آئی جی پی کشمیر، ڈی سی سرینگر، ریاستی حج کمیٹی کے سی ای او سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔ رواں سال جموں کشمیر سے تقریباً 11ہزار عازمین نے حج کا فریضہ انجام دیا۔ریاست کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے حاجیوں کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔



حجاج کرام کا کہناہے کہ حج کے دوران جموں وکشمیر اورملک میں امن کی برقراری کے لیے دعائیں کی گئیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے حجاج کرام نے کہا کہ دوران حج اہل خانہ سے بات چیت نہ ہونے پرانہیں تشویش کا سامنا کرناپڑا۔ حجاج کرام نے سعودی عرب میں دوران حج کے دوران فراہم کردہ سہولتوں کی ستائش کی ۔آپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو















Click On Image To Subscribe On Youtube:


AA NEWS NETWORK

No comments