Breaking News

مسئلہ کشمیر حل کروانا ایران کی ذمے داری ہے، ایرانی پارلیمنٹ میں قرار داد پیش کر دی گئی | AA NEWS NETWORK | #AANEWSNETWORK

AA NEWS NETWORK

مسئلہ کشمیر حل کروانا ایران کی ذمے داری ہے، ایرانی پارلیمنٹ میں قرار داد پیش کر دی گئی
مسئلہ کشمیر حل کروانا ایران کی ذمے داری ہے، ایرانی پارلیمنٹ میں قرار داد پیش کر دی گئی، قرار داد کا متن میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام مظلوم اور بھارتی حکومت ظالم ہے کیونکہ بھارت کشمیری عوام کے قانونی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ہم مسلمانان عالم کی تقدیر سے لاتعلق نہیں رہ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب








سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر آواز بلند کی گئی ہے۔ ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی کے رکن علی مطہری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایران سمیت تمام مسلمان ممالک پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ علی مطہری نے مجلس شوریٰ اسلامی کے جاری اجلاس میں کشمیر کی حمایت میں ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمانان عالم کی تقدیر سے لاتعلق نہیں رہ سکتے ہیں۔ یادداشت میں کہاگیا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے جموںوکشمیر کی خودمختاری ختم کرنے کا اقدام ایک اہم مسئلہ ہے جس سے مسلمان ممالک لاتعلق نہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام مظلوم اور بھارتی حکومت ظالم ہے کیونکہ بھارت کشمیری عوام کے قانونی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔علی مطہری نے کہا کہ اسلامی اخوت ہم سے اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہم دیگر مسلمانوں کے مسائل و مشکلات سے لاتعلق نہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر تنازعہ کا بیج کئی دہائیوں پہلے برطانوی استعمار نے تقسیم برصغیر کے وقت بویاتھا تاکہ اس اس خطے میں تنازعہ جاری رہے اور مسلمانوں کو امن نصیب نہ ہوسکے۔علی مطہری نے مزید کہاکہ مسئلہ کشمیر کے








حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی ذمہ داری بہت بڑی ہے ۔

No comments