Breaking News

انا للہ وانا الیہ راجعون: پاکستان کے نامور فنکار عمرہ کی ادائیگی کے دوران انتقال کر گئے | AA NEWS NETWORK | #AANEWSNETWORK


انا للہ وانا الیہ راجعون: پاکستان کے نامور فنکار عمرہ کی ادائیگی کے دوران انتقال کر گئے
رواں سال کروڑوں فرزندان اسلام نے فریضہ حج ادا کیا، پوری دنیا سے مسلمانوں کے کثیر تعداد نے یک زبان ہو کر ، ایک لباس پہن کر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ خدا کی قدرت کے سائے میں تمام مسلمان آج بھی ایک ہیں، پوری دنیا کی طرح پاکستان کے مسلمان بھی فریضہ حج کے لیے سعودی عرب پہنچے ، ایسے میں فنکار برادری نے بھی فریضہ حج








ادا کیا، جن میں حمزہ علی عباسی، عاطف اسلم، دانش تیمور اور انکی اہلیہ عائزہ ملک ، فیروز خان اور میگھا سمیت کئی شخصیات شامل ہیں۔ حج کا سیزن ختم ہوتے ہی 15 ذی الحجہ سے سعودی ھکومت کی جانب سے باقاعدہ عمرہ کے ویزوں کا اجرا کر دیا ہے جس میں فرزندان اسلام عمرہ کے ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا رخ کر رہے ہیں، ایسے میں پاکستان کے لیجنڈاداکار منور ظریف کے بیٹے فیصل منور ظریف نے بھی عمرہ کی ادائیگی کی نیت کی اور رخت سفر باند کر سعودی عرب کی جانب روانہ ہوئے لیکن کوئی یہ نہ جانتا تھا کہ فیصل منور ظریف کا یہ سفر انکی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوگا، اور وہ وہی رہ جائیں گے۔ ظریف فیملی کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے کہ منور ظریف کے بیٹے فیصل منور ظریف جو کہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے وہ وہاں انتقال کر گئے ہیں، فیصل منور ظریف نے حرکت قلب ہونے کی وجہ سے انتقال کیا، انکی آخر رسومات کی ادائیگی کا پیغام بعد میں جاری کیا جائے گا، فی الحال انکے اہلخانہ سعودی حکومت سے انکے جسد خاکی کے لیے ضروری کارروائی کر رہے ہیں، جیسے ہی فیصل منور ظریف کا جسد خاکی








پاکستان پہنچے گا تو پھر بعد میں آخری رسومات کا اعلان کیا جائے گا، فیصل منور ظریف کے انتقال کی خبر پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے لیے دھچکے سے کم نہ تھی، پاکستانی فنکار برادری کی جانب سے فیصل منور ظریف کے انتقال پر ظریف فیملی سے گہرے غم اور رنج کا اظہار کیا ہے۔








No comments