بولی وڈ میں جگہ بنانے کے لیے بہت کچھ قربان کیا: نورا فتیحی
بولی وڈ میں جگہ بنانے کے لیے بہت کچھ قربان کیا:
نورا فتیحی
![]() |
بولی وڈ میں جگہ بنانے کے لیے بہت کچھ قربان کیا:
نورا فتیحی
کینیڈین نژاد مراکشی بولی وڈ ڈانسر و اداکارہ نورا
فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں کیریئر کے ابتدائی دنوں میں غیر ملکی ہونے کی
وجہ سے ان کی حوصلہ شکنی کی گئی۔
نورا فتیحی نے دعویٰ کیا کہ بولی وڈ میں کیریئر بنانے
کے لیے جب وہ کینیڈاے سے بھارت منتقل ہوئیں تو انہیں سخت مشکلات پیش آئیں، ان کے ساتھ
ماڈلنگ ایجنسیوں سمیت انہیں کام دینے کے لیے اوڈیشن لینے والے افراد نے بھی ان کی تضحیک
کی۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ایک ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو
میں مراکشی نسل سے تعلق رکھنے والی کینیڈین نژاد بولی وڈ ڈانسر کا کہنا تھا کہ بھارت
منتقل ہونے کے بعد انہیں ابتدائی دنوں میں سخت مشکلات برداشت کرنی پڑیں۔

نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ بھارت دوسرے ممالک کے
لوگوں کے لیے آسان ملک نہیں ہے، یہاں پر غیر ملکیوں کے ساتھ آغاز میں اچھا رویہ نہیں
کیا جاتا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بولی وڈ میں جگہ بنانے کے
لیے ابتدائی دنوں میں وہ کرائے کے ایک فلیٹ میں 8 لڑکیوں کے ساتھ رہتی تھیں اور انہیں
وہاں بھی تنگ کیا گیا۔
نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ رہنے والی
لڑکیوں نے ان کا پاسپورٹ چرا لیا تھا جب کہ ایک ایجنسی ان کے 20 لاکھ روپے کھا گئی
تھی۔
مراکشی نژاد کینڈین ڈانسر کا کہنا تھا کہ ابتدائی
دنوں میں اوڈیشنز کے دوران ان کا مذاق اڑایا گیا اور اوڈیشن لینے والے افراد درست ہندی
زبان نہ بولنے پر ان کے سامنے ہی ان پر ہنستے تھے۔

No comments